فلسطینی صدر نے نئے وزیراعظم کا تقرر کر دیا

0
113

فلسطین کے نئے وزیراعظم کی تقرری کر دی گئی، فلسطینی وزیراعظم نے محمد مصطفیٰ کو فلسطین کا نیا وزیراعظم مقرر کیا ہے

فلسطینی خبر رساں ادارے کی جانب سے فلسطین کے نئے وزیراعظم محمد مصطفیٰ کی تقرری کی تصدیق کر دی گئی ہے، انکی تقرری ایسے وقت میں ہوئی جب گورننگ باڈی پر اصلاحات کے لئے دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے، مقبوضہ بیت المقدس سمیت فلسطینی مقبوضہ علاقوں میں گورننس کی بہتری کے مطالبے کی آواز آ رہی ہے،فلسطینی میڈیا کے مطابق نئے مقرر کردہ وزیراعظم محمد مصطفیٰ غزہ کی پٹی میں ریلیف کے کام، اسٹرکچر کی بحالی اور اداروں میں اصلاحات کے حوالہ سے کاموں کی سربراہی کریں گے،

محمد مصطفیٰ کا تقرر سابق وزیراعظم محمد شتیہ کی جگہ کیا گیا ہے جنہوں نے فروری میں اپنی حکومت سے استعفیٰ دے دیا تھا، محمد مصطفیٰ فلسطینی صدر محمود عباس کے دیرینہ اقصادی مشیر ہیں اور امریکا سے تعلیم یافتہ ماہر معاشیات ہیں،

دوسری جانب ماہ رمضان میں بھی اسرائیل کے فلسطین پر حملے جاری ہیں، فلسطینی جانیں قربان کر رہے ہیں تو وہیں مسلم دنیا کی بے حسی ہر طرف سے دیکھنے کو مل رہی ہے، اسرائیل نے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، مساجد سمیت دیگر عبادتگاہوں کو بھی نشانہ بنایا،

Leave a reply