صدر مملکت آصف علی زرداری سے 38 ویں ایئر وار کورس کے شرکاء کے وفد نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔

باغی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت کو پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ہونے والے کورس کے اغراض و مقاصد پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس کورس میں 15 دوست ممالک سے 34 فوجی افسران شریک ہیں۔صدر نے ایئر وار کورس کے شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں۔ پاکستان ہر قسم کے چیلنجز سے نمٹنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی فوج ہر وقت وطن عزیز کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پاکستان ہمیشہ سے مسلم ممالک کے مابین بھائی چارے کے فروغ کا خواہاں رہا ہے اور اس نے ہمیشہ عالمی سطح پر امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے.

انہوں نے غزہ میں جاری تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “غزہ میں ہونے والی تباہی پر ہر آنکھ اشک بار ہے”۔صدر مملکت نے اس موقع پر کورس کے شرکاء کی محنت اور عزم کو سراہا اور کہا کہ ایسے کورسز نہ صرف افواج کے درمیان تعاون کو بڑھاتے ہیں بلکہ عالمی سطح پر امن و استحکام کی کوششوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ایئر وار کورس کے شرکاء نے صدر مملکت کی گفتگو کو سراہا اور پاک فضائیہ کے ایئر وار کالج کی تربیت کے معیار کو بلند کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

پسند کی شادی ،شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے والے 3 مسافر گرفتار

جرمنی میں بچوں کو قتل اور زخمی کرنے والا افغان شہری نکلا

نیشنل اسٹیڈیم کے 2 اسٹینڈز سابق کپتانوں کے نام سے منسوب

Shares: