جمہوریہ بلغاریہ کے صدر رومن جارجو رادیومختصر دورے پر کراچی پہنچے،وزیراعلی سندھ کی ہدایت پرصوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پر بلغاریہ کے صدر کا استقبال کیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق بلغاریہ کے صدر کے ہمراہ وفاقی وزراء، کابینہ اراکین اور دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیںجبکہ اس موقع پرڈی جی فارن افیئرزبرائے پریزیڈینسی عرفان سومرواور وزارت خارجہ کے دیگر حکام بھی موجودتھے ۔بلغارین صدر کو ایئرپورٹ پہچنے پر بچوں کی طرف سے گلدستے پیش کیے گئے۔کراچی ایئرپورٹ پربلغارین صدررومن رادیواور صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔بلغارین صدر نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی، تجارتی، ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔پاکستان خطے کا ایک اہم ملک اور دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط ہیں۔بلغاریہ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پربلغارین صدر نے صدر مملکت آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات اور بلغاریہ کے دورے کا بھی پیغام دیا۔صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے اس موقع پرکہاکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی طرف سے بلغارین صدر رومن رادیو، وفاقی وزرااور سیکرٹریز کو کراچی آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان معاشی تجارتی ثقافتی، سیاحتی تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے۔
صوبائی وزیر نے کہاکہ بلغارین سرمایہ کاروں کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دیتے ہیں،سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے دور سے بلغاریہ کیساتھ دوستانہ تعلق میں مزید بہتری آئی ہے،چیئرمین پیپلزپارٹی چاہتے ہیں کہ بلغاریہ میں موجود پاکستانی مزدوروں کو سہولیات فراہم کی جائے۔صدر آصف علی زرداری کیلئے نیک خواہشات اور دعوت پر بلغارین صدر کے مشکور ہیں.