صدربیلا روس کا نوازشریف اور وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ

2 مہینے قبل
تحریر کَردَہ

بیلا روس کے صدرلوکاشینکو نے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کےاعزازمیں عشائیہ دیا۔

باغی ٹی وی کے مطابق بیلا روس کے صدر نے عشائیہ اپنے فارم ہاؤس پر دیا، عشائیے میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی شرکت کی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پرتپاک استقبال اورمہمان نوازی پر صدر لوکاشینکو کا شکریہ ادا کیا۔یاد رہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف 10 اور 11 اپریل بیلا روس کے سرکاری دورے پر رہیں گے.

پاکستان مسلم لیگ ن کے سوشل میڈیا کے مطابق وہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی وزیراعظم کے ہمراہ سرکاری دورے پر روانہ ہوئے ہیں۔

شیر افضل مروت نے پارٹی میں واپسی کی شرط بتا دی

کراچی میں ترقیاتی کام کرانا اولین ترجیح ہے، بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

ٹرانسپورٹرز اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر

امریکی اعلان کے بعد یورپی یونین نے ٹیرف موخر کردیا

Latest from بین الاقوامی