صدر مملکت آصف علی زرداری نے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل کی باقاعدہ منظوری دے دی، جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل کی منظوری کے بعد وفاقی بجٹ کو قانونی حیثیت حاصل ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ 26 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی گئی تھی۔

اس سے قبل قومی اسمبلی نے بھی بجٹ 2025-26 کثرت رائے سے منظور کر لیا تھا، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے پیش کی گئی تمام کٹوتی کی تحاریک مسترد کردی گئی تھیں۔

جنوبی ایشیا کا امن خطرے میں؟ اسرائیلی طرز پر بھارت کے فوجی عزائم بے نقاب

Shares: