صدر مملکت سے متعلق غیرمہذب پوسٹ کرنے پر نوجوان کےخلاف پیکا کے تحت صوبہ سندھ کے شہر سکھر میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ پولیس نے پیکا کے تحت مقدمہ درج کرکے نوجوان کے بھائی کو گرفتار کرلیا۔ملزم منیب اندھڑ کے خلاف تھانہ دادلو میں درج مقدمے کے مطابق ملزم نے صدر مملکت کے خلاف غیر مہذب، توہین آمیز پوسٹ کرکے انتشار پھیلایا. مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے گھر پر چھاپہ مارا تاہم ملزم کے نہ ملنے پر بھائی کو حراست میں لے لیا۔
واض رہے کہ اس سے قبل صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار ابراہیم حیدری پولیس کے تفتیشی افسر کو عدالت میں پیش کیا۔عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ یہ کیس نہیں بنتا۔
پولیس کے مطابق پاسٹیشن انویسٹی گیشن افسر (ایس آئی او) ابراہیم حیدری ابرار شاہ نے 2 اپریل کو سوشل میڈیا پر صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ کی تھی۔مدعی مقدمہ کے مطابق ابرار شاہ کی پوسٹ سے میری اور دیگر شہریوں کی دل آزاری ہوئی۔ ابرار شاہ کو سکھن پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا۔
کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار
کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس