وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صدر آصف علی زرداری کے استعفے اور چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف بدنیتی پر مبنی ایک منظم پروپیگنڈا مہم جاری ہے، جس کے پس پردہ عناصر، ان کے مقاصد اور سرپرستوں سے حکومت بخوبی آگاہ ہے۔محسن نقوی نے واضح کیا کہ نہ تو صدر مملکت سے استعفیٰ لینے کی کوئی بات ہوئی ہے، نہ ہی آرمی چیف کو صدر بنانے کی کوئی تجویز یا تصور زیر غور ہے۔ ان کے بقول یہ سب جھوٹ اور افواہوں پر مبنی ایک مہم ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت اور عسکری قیادت کے درمیان قریبی، مضبوط اور باعزت تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ خود صدر آصف علی زرداری اس بات سے آگاہ ہیں کہ یہ جھوٹ کس نے اور کیوں پھیلایا، اور اس کا فائدہ کسے پہنچنا ہے۔محسن نقوی نے زور دے کر کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کا واحد مقصد ملک کا استحکام اور سلامتی ہے، اور وہ کسی سیاسی عہدے کے خواہشمند نہیں۔

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

یو اے ای کا نام ہائی رسک منی لانڈرنگ ممالک کی فہرست سے خارج

Shares: