صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر کو پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، جبکہ انہوں نے یادگارِ شہداء پر پھول چڑھائے۔اس موقع پر نیول چیف نے صدر کو میری ٹائم سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا، جبکہ پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور ’معرکۂ حق‘ میں حاصل کامیابیوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
صدر آصف علی زرداری نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاک بحریہ کی بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بحری افواج نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے صدر کے دورے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پاک بحریہ سمندری حدود اور قومی بحری مفادات کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہے۔
اسرائیلی بستیوں کے ساتھ تجارت بند کی جائے،یورپی یونین کے 9 ممالک کا مطالبہ
کراچی میں فائرنگ،بچی اور خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 2 ڈاکو ہلاک
ایران کے’وعدہ صادق سوم’ کے 15ویں مرحلے میں تل ابیب و حائفہ پر حملے
امریکا نے جنگ میں ساتھ دیا تو آبنائے ہرمز بند کر دی جائے گی،ایران کی دھمکی