پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب

لیبر پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی کے 2.5 فیصد ووٹ بھی منتقل ہوگئے ہیں
0
137
london

لندن: پاکستانی نژاد برطانوی شہری صادق خان تیسری مرتبہ لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں-

باغی ٹی وی : برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوران لندن کے تمام 14 حلقوں میں صادق خان کو کامیابی ملی، جن میں ٹوری کی دو حلقے بھی شامل ہیں لیبر پارٹی کے امیدوار صادق خان نے 43 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مخالف ٹوری کے سوسان ہال کو 33 فیصد ووٹ ملے اور ووٹنگ کی شرح کے مطابق لیبر پارٹی کو کنزرویٹو پارٹی کے 2.5 فیصد ووٹ بھی منتقل ہوگئے ہیں۔

لندن کے میئر کے لیے انتخاب میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ 40.5 فیصد رہا جوکہ 2021 کے مقابلے میں 1.5 فیصد کم ہے، صادق خان نے لیمبیتھ اینڈ ساؤتھ وارک، برنیٹ اینڈ کیمڈین، سٹی آف لندن اینڈ ایسٹ، میرٹن اینڈ وینڈرز ورتھ، گرینیچ اینڈ لیویشام، اینفیلڈ اینڈ ہیرینگے اینڈ نارتھ ایسٹ میں باآسانی کامیابی سمیٹی جہاں سے 2021 میں بھی ان کی فتح ہوئی تھی، صادق خان اس سے قبل 2021 اور 2016 میں لندن کے میئر منتخب ہوگئے تھے۔

فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا

برطانیہ میں جاری بلدیاتی انتخابات میں وزیراعظم سونک کی کنزرویٹو پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا ہے جہاں اب تک اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی نے واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کی ہے-

اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کیلئے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات جلد لینے کا فیصلہ

Leave a reply