مزید دیکھیں

مقبول

سیالکوٹ: مراکش کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلر سمیت 3 ایجنٹ گرفتار

سیالکوٹ،باغی ٹی وی (بیوروچیف شاہدریاض) مراکش کشتی حادثے میں...

اوچ شریف: زمین کے تنازعہ نے نوجوان کی جان لے لی

اوچ شریف (نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف کے...

انجیکشن سے ہلاکت انسانی غلطی کی وجہ سے ہوئی، وزیرصحت پنجاب

لاہور: وزیرصحت پنجاب سلمان رفیق نے میو اسپتال لاہور...

حکومت کا 15 مارچ کو یوم تحفظ ناموس رسالت ﷺ منانے کا فیصلہ

حکومت نے 15مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنےکے عالمی...

لندن کے میئر صادق خان کا 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان

لندن:برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، یہ رقم بے گھر افراد پر خرچ کی جائے گی۔

باغی ٹی وی : عالمی میڈیا کے مطابق صادق خان نے کہا کہ نئے وسائل سے شہر میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کے مراکز کو بڑھایا جائے گا جو 24 گھنٹے معاونت فراہم کریں گے آج 10 ملین پاؤنڈ اضافی فنڈ فراہم کر رہے ہیں جو کہ اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے جس سے متاثرہ افراد کی زندگی بہتر بنانے میں مدد ہو گی، انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب ایک بہتر لندن کی تعمیر جاری رکھیں گے۔

واضح رہے کہ لندن کے جنوبی علاقے ٹوٹنگ میں پیدا ہونے والے صادق خان نے 2005 میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہونے سے قبل انسانی حقوق کے وکیل کے طور پر کام کیااس کے بعد وہ گورڈن براؤن کے تحت ایک جونیئر وزیر اور ایڈ ملبینڈ کے تحت شیڈو جسٹس سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، 2016 میں ان کی کامیابی نے انہیں ایک بڑے مغربی شہر کا پہلا مسلمان میئر بنا دیا جب انہوں نے کنزرویٹو پارٹی کے زاک گولڈ سمتھ کو شکست دے کر بورس جانسن کی جگہ لی۔

پنجاب پولیس کچے کے ڈاکوؤں کیساتھ پکے کے ڈاکوؤں کو بھی پکڑے گی،عظمی بخاری

علیزے شاہ کو ایک بار پھر بولڈ ویڈیوز پر تنقید کا سامنا

محکمہ جیل کی جانب سے سوشل میڈیا پالیسی جاری