صادق سنجرانی کو کتنے ووٹ ملیں گے، شبلی فراز کا دعویٰ سن کر اپوزیشن ہوئی پریشان

Chairman Senate Sadiq Sanjrani

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبلی فراز نے کہا ہے کہ اپوزیشن اداروں کو مستحکم کرنے کی بجائے وقتی فائدے کا سوچ رہی ہے، صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی، انہوں نے دعویٰ کیا کہ صادق سنجرانی کو 60 ووٹ ملیں گے،

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کے ارکان کی اکثریت میرحاصل بزنجو پر اعتماد نہیں کررہی، ہاؤس کو آج کی عدم اعتماد کرنے کی تمام کوشش ناکام بنائیں گے،

سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی رکن کابیلٹ پیپر ضائع ہو جائے تو واپس کرکے نیال ے سکے گا.

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کے لئے اپوزیشن تقسیم، سراج الحق نے باغی ٹی وی سے گفتگو میں کیا کہا؟

واضح‌ رہے کہ چیئرمین سینیٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد کے سلسلہ میں آج ووٹنگ ہو گی، حکومت کی طرف سے بھی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی کامیابی کیلئے بھرپور رابطے کئے گئے ہیں، اسی طرح اپوزیشن جماعتیں میر حاصل بزنجو کی کامیابی کیلئے پرعزم نظر آتے ہیں.

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

Comments are closed.