صادق سنجرانی پوری رات پارلیمنٹ میں کیا کرتے رہے ؟ پی ڈی ایم کا اجلاس طلب

صادق سنجرانی پوری رات پارلیمنٹ میں کیا کرتے رہے ؟ پی ڈی ایم کا اجلاس طلب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ صادق سنجرانی پوری رات پارلیمنٹ میں کیا کرتے رہے،

عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ سیکریٹری سینیٹ نے واضح کیا تھا کہ خانے میں کہیں بھی مہر لگ سکتی ہے،سینیٹ الیکشن میں بدترین دھاندلی کی مثال نہیں ملتی، ریٹرننگ افسر کو قانون کی سمجھ نہیں تھی، انھوں نے بدترین دھاندلی کی ہے، ہمارا کوئی سینیٹر بکا نہیں، جعلی طریقے سے ووٹ مسترد کیے گئے ہیں، امید ہے سینیٹ الیکشن کالعدم قرار دیا جائے گا، سینیٹ الیکشن پر ہائی کورٹ جائیں گے، امید ہے انصاف ملے گا، کیمرے نصب کرنے کے بعد الیکشن چوری کیا گیا،

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ صادق سنجرانی صاحب عزت بہت بڑی چیز ہوتی ہے، الیکشن آتے جاتے رہتے ہیں، سینیٹ الیکشن پر ہائی کورٹ جائیں گے، امید ہے انصاف ملے گا، کرائے کے ترجمانوں کے اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں،مریم نواز اور حمزہ شہباز ایک اور ایک گیارہ ہیں،دونوں لانگ مارچ کو لیڈ کریں گے،مریم نواز کی میرٹ پر ضمانت ہوئی ہے، مریم نواز کو ضمانت ہائی کورٹ نے دی، شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف کوئی ثبوت نہیں،نیب کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی کیا ضرورت پڑی،

دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کو شکست ہونے پر پی ڈی ایم نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، مولانا فضل الرحمان کی زیرصدارت پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس پیر کو ہوگا،اجلاس میں نوازشریف، آصف علی زرداری وڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے، پی ڈی ایم اجلاس میں بلاول بھٹو ، مریم نواز، محمود خان اچکزئی شرکت کریں گےاجلاس میں چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ انتخاب میں شکست کے بعدعملی پر مشاورت ہوگی،پی ڈی ایم اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق حکمت عملی طے ہوگی،

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے، چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چینلج کر دیا ہے جبکہ عدالت بھی جانے کا اعلان کر رکھا ہے، عدالت میں پیر کو رٹ دائر کی جائے گی جس میں چیئرمین سینیٹ کے انتخاب کو چیلنج کیا جائے گا

Comments are closed.