صادق سنجرانی راجہ ریاض سے ملنے پہنچ گئے

sanjrani riaz

نگران وزیراعظم کے تقرر کا معاملہ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی رہائش گاہ آمد ہوئی ہے

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض کے مابین ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال ونگران سٹ اپ سے متعلق مشاورت کی گئی، ملاقات میں نگراں وزیراعظم کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، صادق سنجرانی نے انھیں نگران وزیراعظم کا امیدوار نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا

اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض اور وزیراعظم شہباز شریف کی آج دوسری ملاقات ہونی ہے، کل ہونے والئ ملاقات میں راجہ ریاض نے چیئرمین سینیٹ کا نام بطور نگران وزیراعظم دیا تھا، اس حوالہ سے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سینیٹ وزیراعظم بن سکتے ہیں، وہ جب چیئرمین سینیٹ بنے تو انہیں سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی وہ کسی کے لئے متنازعہ نہیں رہے،آج راجہ ریاض اور وزیراعظم کے مابین ہونیوالی ملاقات میں واضح ہو گا کہ راجہ ریاض کوئی اور نام دیتے ہیں یا صادق سنجرانی کے نام پر ہی ڈٹے ہوئے ہیں

صادق سنجرانی سب سے آگے،بڑا گھر بھی مان گیا، سلیم صافی کا دعویٰ
سینئر صحافی و اینکر سلیم صافی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نگران وزیراعظم کی دوڑ میں نہ صرف شامل ہوگئے بلکہ ان کا گھوڑا کافی آگے نظر آرہا ہے۔ ایک بڑا گھر بھی مان گیا ہے۔

دوسری جانب چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی حالات پر مشاورت کی گئی، نگران وزیراعظم کی تقرری پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کی تھی،صادق سنجرانی کی مولانا فضل الرحمان سے بھی ملاقات ہو چکی ہے،

پیپلزپارٹی نے سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کا نام دیا ہے، تاہم آج وزیراعظم اور راجہ ریاض کی ملاقات کے بعد بریک تھرو کا امکان ہے اگر کسی نام پر اتفاق نہ ہو سکا تو تین دن کے بعد معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا،پارلیمانی کمیٹی بھی فیصلہ نہ کر سکی تو اگلے تین دن بعد معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جائے گا اور الیکشن کمیشن اگلے دو دن میں نگران وزیراعظ‌م کی تقرری کر دے گا،

Comments are closed.