اوچشریف،باغی ٹی وی ( احمد حسن اعوان سے) سعود مجید گروپ کو حلقہ این اے 166 میں نواب بہاول عباسی کے مخالف امیدوار مخدوم سید سمیع حسن گیلانی کو مبینہ مالی و سیاسی سپورٹ کرنا مہنگا پڑ گیا،صادق گڑھ پیلس میں چوہدری طارق بشیر چیمہ و حسن عسکری شیخ کی ہنگامی آمد، نواب صلاح الدین خان عباسی کی قیادت میں پرنس بہاول عباسی ، صاحبزادہ غزین عباسی اور میاں عمر داؤد عباسی کی اہم ملاقات، این اے 166 اور یزمان کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلی متوقع، ذرائع

تفصیل کے مطابق چوہدری طارق بشیر چیمہ کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ نواب گروپ سے صادق گڑھ پیلس میں ہنگامی ملاقات ہوئی ہے جس کے نتیجے میں حلقہ این اے 165 میں سعود مجید گروپ کی حمایت ختم کر کے چوہدری طارق بشیر چیمہ کے لئے یزمان کا محاذ نیوٹرل کر دیا گیا ہے، اور نواب صلاح الدین خان عباسی کا صاحبزادہ غزین عباسی کو اپنے ذیلی سیاسی دھڑوں کو یکجا کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے جبکہ این اے 166 میں پرنس بہاول عباسی کی الیکشن کمپین میں احمد پور شرقیہ میں نئے رفقاء کی شراکت کرنے پر فقید المثال جلسہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی گئیں ہیں،

اسکے علاوہ مستقبل قریب میں سیاسی مراسم کو مزید بڑھانے اور برقرار رکھنے کےلئے دونوں اطراف سے غور کرنے بارے تبادلہ خیال کیا گیا ہے، ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ چوہدری سعود مجید آرائیں گروپ نے حلقہ این اے 165 سے مسلم لیگ ن کی ٹکٹ نہ ملنے پر چیمہ گروپ کے مسلسل 5 مرتبہ ایم پی اے بننے والے ڈاکٹر محمد افضل کو مسلم لیگ ن کے پینل پر امیدوار مقرر کرنا تھا،جبکہ سابق ایم پی اے چوہدری احسان الحق آرائیں کو حلقہ پی پی 252 سے ایڈجسٹ کرنا تھا ، جس بارے باہمی ملاقات کی تصاویر مقامی میڈیا میں زیر بحث مع تردید گردش کرتی رہی ہیں جبکہ بعد ازاں این اے 165 پر چوھدری سعود مجید خود امیدوار بن کر سامنے آگئے اور پی پی 252 پر اپنے حقیقی بھائی چوھدری محمود مجید ( نواب گروپ) کو حقے کے نشان پر اسپورٹ کر رہے تھے ،

دوسری جانب نواب گروپ کے پرنس بہاول عباسی کے مخالف مخدوم سید سمیع گیلانی کو مبینہ طور پر مالی و سیاسی اسپورٹ بھی کی جا رہی تھی، سیاسی پنڈتوں کے مطابق مزکورہ سیاسی منظر نامے میں نئے اتحاد و دھڑہ بندی یزمان اور این اے 166 کی سیاست کی کایا پلٹ دے گی، اور چیمہ گروپ مزید سرپرائز دینے کی پوزیشن میں آجائے گا،

Shares: