صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے فلسطینی صدر کو خط لکھ دیا

0
59

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا فلسطین کے صدر، محمود عبّاس کے نام خط لکھ دیا، صدر مملکت کا رمضان میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر متشدد حملوں پر اظہارِ تشویش
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خط میں کہا کہ معصوم بچوں اور فلسطینیوں کے قتل پر آپکے پاکستانی بہن بھائی آپکے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، صدر مملکت کا حملوں میں شہید ہونے والوں کیلئے اظہارِ افسوس اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی تشدد اور غیر قانونی اقدمات کی پرزور مذمت کرتا ہے، اسرائیلی اقدامات انسانی حقوق، بین الاقوامی قوانین اور اِنسانی اقدار کے خلاف ہیں،
ہم فلسطینیوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے،

فلسطین کے حقوق کیلئے بین الاقوامی برادری کو متحرک کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے،
پاکستان مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے اپنی غیر متزلزل حمایت جاری رکھے گا، پاکستان سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق اور ایک آزاد، پائیدار اور جغرافیائی طور پر متصل فلسطینی ریاست کا حامی ہے،

پاکستان 1967 سے قبل کی سرحد اور القدس شریف بطور فلسطینی دارلحکومت کا حامی ہے،صدر مملکت کا خط میں فلسطینی صدر اور عوام کیلیئے نیک خواہشات کا اظہار

Leave a reply