یوم قائد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم کا قائداعظم کو خراج عقیدت
وزیراعظم شہباز شریف نے قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر جاری پیغام میں کہا کہ بھارت میں بڑھتی ہوئی مذہبی منافرت دو قومی نظریےکی صداقت کو ثابت کرتی ہے۔
باغی ٹی وی : یوم قائد پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قوم کو آج قائداعظم کے وضع کردہ اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے، ہمیں اندرونی خلفشار ختم کر کے ملک کی ترقی کے لیے شبانہ روز محنت کرنی ہے قائداعظم کی زندگی اصول پسندی، آئینی جدوجہد اور سیاسی بصیرت کی عکاس ہے، قائداعظم کی زندگی ایمان، اتحاد اور تنظیم کے زریں اصولوں کا عملی نمونہ تھی۔
اقلیتوں کا احترام کیجئے نا کہ اپنا عقیدہ خراب کیجئے،ازقلم: غنی محمدد قصوری
The Quaid-i-Azam single-handedly changed the course of history through his sheer will power, clarity of thought & unwavering struggle. Commitment to constitutionalism marked his leadership. His motto of unity, faith & discipline continues to serve as a clarion call for the nation
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 25, 2022
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قائد اعظم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونا ہی انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ہے، قائد کے سنہرے اصولوں پر عمل کر کے ہی پاکستان کو فلاحی ریاست بنایا جا سکتا ہے۔
We, as a nation, have failed to live up to the Quaid's ideals. Nothing undermines a nation more than lack of unity. Adherence to the Quaid's ideology can make us defeat all the odds. My resolve on this Day is to keep working for the well-being of our people. https://t.co/aZJwLN8X9H
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 25, 2022
انہوں نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم قائد کے نظریات پر عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اتحاد کے فقدان سے بڑھ کر کوئی چیز قوم کو کمزور نہیں کر سکتی۔ قائد کے نظریے کی پاسداری ہی ہمیں تمام مشکلات کو شکست دے سکتی ہے۔ اس دن میرا عزم ہے کہ ہم اپنے لوگوں کی بھلائی کے لیے کام کرتے رہیں۔
دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کا کشمیر سے متعلق اہم بیان بھی شیئر کیا۔
صدر عارف علوی نے قائد اعظم محمد علی جناح کے 146 ویں یوم پیدائش پر کہا کہ آج قائد کے جمہوری اقدار کے وژن کو برقرار رکھنےکا عہد کریں، خواتین کو قومی دھارے میں شامل کرنے کے قائد کے فرمان پر عمل درآمد کریں گے، اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط پر عمل کرتے ہوئے خوشحالی اور ترقی کی طرف سفر کریں آج ہم عہد کرتے ہیں کہ صحیح وقت پر درست فیصلہ کریں گے اور قائداعظم کے فرمودات پر عمل پیرا ہو کر ملک کو مستحکم کریں گے۔
صدر پاکستان نے کہا کہ قائداعظم نےکہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے، کوئی قوم اپنی شہ رگ کو دشمن کے قبضے میں رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتی، کشمیریوں کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنےکا عہد کرتے ہیں۔