سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لائیں گی سعودی ایئر لائن کی 7 خصوصی پروازیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لئے پاکستان نے سعودی ایئر لائن کی خصوصی پروازوں کو اجازت دے دی

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سعودی عرب کی ایئرلائن کو سات خصوصی پروازوں کی پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی ہے، سعودی ایئر لائن کی خصوصی پروازیں پاکستان کے شہروں اسلام آباد، لاہور، کراچی اور پشاور میں پاکستانیوں کو لے کر پہنچیں گی،

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے باضابطہ اجازت نامہ جاری کردیا ہے، سی اے اے نے سعودی ایئر لائن کی درخواست پر اجازت دی ،سعودی ایئرلائن کی خصوصی پروازیں 16 جون سے 20 جون تک پروازیں آپریٹ کریں گی، ان پروازوں میں‌مجموعی طور پر 1700 سے زائد پاکستانی مسافر وطن پہنچیں گے۔

رپورٹ کے مطابق 16 جون کو ریاض سے 250 سے زائد پاکستانیوں کو لے کر پرواز اسلام آباد پہنچے گی، دوسری پرواز کے ذریعے 16 جون کو جدہ سے 250 سے زائد مسافر لاہور پہنچیں گے۔

اسی طرح تیسری پرواز کے ذریعے 17 جون کو جدہ سے 240 سے زائد پاکستانی اسلام آباد پہنچیں گے، چوتھی پرواز 17 جون کو ریاض سے 250 مسافروں کو لے کر کراچی پہنچے گی۔ پانچویں پرواز 18 جون کو جدہ سے 250 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی، چھٹی پرواز 20 جون کو ریاض سے 240 مسافروں کو لیکر پشاور پہنچے گی، 20 جون کو ساتویں پرواز کے ذریعے جدہ سے 250 مسافر اسلام آباد پہنچیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق سعودی ایئرلائن کے عملے کے کسی بھی رکن کو کسی بھی ائیرپورٹ پر جہاز سے اترنے کی اجازت نہیں ہوگی، طیارے واپسی پر کارگو یا خالی روانہ ہو نگے.

پالپا کا پروازوں کو آپریٹ کرنے سے انکار،اصل کہانی کیا ؟ جان کر لگے بڑا جھٹکا

کرونا کیخلاف جنگ،پروازیں آپریٹ نہ کرنیوالوں کے خلاف کیا ایکشن لیا جائے؟ بڑا مطالبہ آ گیا

بیرون ملک سے واپس آنیوالے پاکستانیوں کے لئے ایک اور نیا امتحان

اوورسیز خدا کیلئے واپس نہ آئیں، جانوروں جیسا سلوک صرف ذلت، شہری پھٹ پڑے

پی آئی اے کو امریکا کے لئے براہ راست پروازوں کی ملی اجازت

پی آئی اے کو آفیشلز کی وجہ سے کروڑوں روپے مالیت کا نقصان

کرونا لاک ڈاؤن، پی آئی اے کو کتنا ہوا ماہانہ نقصان؟ وفاقی وزیر نے ایوان میں بتا دیا

کرونا وبا ، لاک ڈاؤن کی وجہ سے بیرون ممالک میں پاکستانی پھنسے ہیں جو کو وطن واپس لانے کے لئے حکومتی اقدامات جاری ہیں، پی آئی اے بھی مختلف ممالک سے پاکستانیوں کو واپس لارہی ہے،

Comments are closed.