سعودی عرب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری، 24 گھنٹوں میں 2509 نئے مریض
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں کرونا کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب میں مزید 9 اموات ہوئی ہیں
سعودی عرب میں کرونا سے اموات کی مجموعی تعدد 329 ہو گئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سعودی عرب میں کرونا کے 2509 مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 59 ہزار 854 ہو گئی ہے
سعودی عرب میں کل مریضوں میں 35 فیصد سعودی جبکہ 65 فیصد غیر ملکی ہیں، 251 مریضوں کی حالت نازک ہے ،24 گھنٹوں میں نئے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد2886 ہے جبکہ مجموعی تعداد31634 ہوگئی ہے.
سعودی عرب کی ام القری یونیورسٹی میں کھانسی کی آواز کے ذریعے نئے کورونا وائرس کی تشخیص کے پروجیکٹ پر کام کیا جا رہا ہے۔
یونیورسٹی کے ماتحت مصنوعی ذہانت پر اچھوتے انداز سے کام کرنے والے سینٹر ’سیادۃ‘ نے بڑے پیمانے پر اس کا تجربہ شروع کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق مکہ مکرمہ میں واقع یونیورسٹی کے سیادۃ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ اس کے سکالرمصنوعی ذہانت کی مدد سے کھانسی سے نکلنے والی آواز کا تجزیہ کرکے کورونا وائرس لگنے کا پتہ لگانے کے لیے ایک پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں