اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد کو اسرائیل کی جانب سے اہم ایوارڈ دینے کا اعلان
اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد کو اسرائیل کی جانب سے اہم ایوارڈ دینے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کی مدد کرنے پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو اسرائیل کی طرف سے اہم ترین ایوارڈ دیا جائے گا
خبر رساں ادارے کے مطابق فرینڈز آف زیون ہیریٹیج سنٹر نے 11 عالمی رہنماؤں کو فرینڈز آف زیون ایوارڈ دینے لا کا اعلان کیا ا ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے علاوہ مراکش اور عمان کے رہنما بھی شامل ہیں۔
وہ مسلم حکمران جنہیں ‘فرینڈز آف سیون ایوارڈ’ دیا جا رہا ہے۔ ان میں سعودی ولی عہد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ،متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم ،بحرین کے شاہ حماد بن عیسیٰ آل خلیفہ ،مراکش کے شاہ محمد اور عمان کے سلطان ہیتھم بن طارق شامل ہیں
فرینڈز آف زیون ہیریٹیج سنٹر کے بانی ڈاکٹر مائک ایونس نے چوتھے سالانہ کرسچن میڈیا سمٹ میں عالمی رہنماؤں کو “فرینڈز آف زیون ایوارڈز” پیش کریں گے
ڈاکٹر ایونز کا کہنا ہے کہ یہ تمام صدور اپنے سفارت خانوں کو یروشلم منتقل کریں گے اور تمام مسلم رہنما وقت کے ساتھ اسرائیل کے ساتھ صلح کریں گے۔
ڈاکٹر ایونس نے حال ہی میں سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود سے ملاقات کرنے والے ایک وفد کے ساتھ ملاقات کی تھی، نس کے بعد انکا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں ہے جو خلیجی خطے میں خاموشی سے حیرت انگیز امن اقدامات چلا رہا ہے۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ہمارے گروپ کو بتایا کہ یہودیوں سے نفرت کرنے کے لئے بچوں کو تعلیم دینا بند کرنی چاہئے
اسرائیلی وزیر اعظم نے اسرائیل کے “کرسچن فرینڈز” کا شکریہ ادا کیا اور حالیہ ابراہیم معاہدوں کی تعریف کی
فرینڈز آف زیون ایوارڈ اسرائیل کے صدر شمعون پیریز نے قائم کیا تھا ماضی میں یہ ایوارڈ وصول کرنے والوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ، سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش ، موناکو کے شہزادہ البرٹ دوم ، جارجیا کے صدر سالوم زورابیشیلی ، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو اور دیگر شامل ہیں÷