وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے پر سندھ حکومت پر ہونے والی تنقید کو جائز قرار دیتے ہوئے بطور وزیر اپنی ذمہ داری قبول کر لی۔
سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ اگر کسی عمارت کے بارے میں ذرا سا بھی شبہ ہو تو فوری طور پر اس عمارت کو خالی کرا لینا چاہیے تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ کیا جا سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ مخدوش اور خطرناک عمارتوں سے مکینوں کو نکالنا ناگزیر ہے، کیونکہ لاشیں نکالنے سے بہتر ہے کہ بروقت اقدامات کر کے لوگوں کو ان کے گھروں سے محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ اس نوعیت کے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے، اور اس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو متحرک کیا جا رہا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کی جی سی یونیورسٹی لاہور کے طلبہ سے ملاقات
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا کرتارپور گردوارے کا دورہ
ورلڈ یونیورسٹی گیمز 2025: جرمنی میں پاکستانی دستے کے 2 ایتھلیٹس لاپتا
سوشل میڈیا اداروں سےدہشت گرد تنظیموں کے اکاؤنٹس فوری بندکرنے کا مطالبہ