سعید غنی کی وزیراعظم پر کڑی تنقید، کہا بانی ایم کیو ایم کی شکل میں عمران خان آ گئے

سعید غنی کی وزیراعظم پر کڑی تنقید، کہا بانی ایم کیو ایم کی شکل میں عمران خان آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی باتیں سن کر ان کی کیفیت پر پریشانی ہوتی ہے. ملک میں پام آئل سے کہاں بجلی بنتی ہے یہ وزیراعظم صاحب بتادیں. پاکستان میں ایک نیا بانی ایم کیوایم عمران خان کی شکل میں پیدا ہوا ہے وہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ بولتا تھا یہی صورتحال اب وزیراعظم عمران خان کی ہے.

کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

پی ٹی آئی نے 50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں نہ دینے کا ریکارڈ بنایا، مرتضیٰ وہاب

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

سعید غنی نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کہا کہ نواز شریف کی طبعیت خراب ہےایک نیا بانی ایم کیوایم عمران خان کی شکل میں پیدا ہوا ہے وہ ایک دن کچھ اور دوسرے دن کچھ بولتا تھا یہی صورتحال اب وزیراعظم عمران خان کی ہے جو بے تکی باتیں کرتا ہے، وزیراعلی سندھ کی صفائی ستھرائی مہم چل رہی ہے کچرے کا بیک لاگ مہم کے زریعے کافی حد تک اٹھایا گیا اس پر بلاوجہ تنقید کسی کو زیب نہیں دیتی۔

چیئرمین نیب کی ویڈیو کی تحقیقات کہاں تک پہنچیں؟ سعید غنی نے اٹھایا سوال

آصف علی زرداری کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کو ان کا حق نہیں دیا جارہا انہیں مختلف بیماریاں لاحق ہیں مختلف ڈاکٹرز ان کا برسوں سے علاج کررہے ہیں حکومت کے میڈیکل بورڈ میں آصف علی ذرداری کے اپنے معالج شامل نہیں ہیں ہم کبھی بھی جیلوں اور عدالتوں سے نہیں بھاگے اور نہ ڈرنے والے ہیں تاہم سابق صدر کی صحت کے معاملے پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائیگا. حکومت ہوش کے ناخن لے اور سابق صدر کو طبی سہولیات فراہم کرے. آصف علی زرداری کی فیملی کو انکی صحت سے متعلق خدشات ہیں حکومت انہیں دور کرے۔

یوسف ٹھیلے والا کے معاملے پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس ایشو پر کمیٹی تحقیقات کررہی ہےیہ بات سمجھ سے بالاتر ہےیوسف ٹھیلے والا سے ان کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی لیکن نجانے کیوں میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے وفاقی حکومت کی کارکردگی پر سعید غنی نے کہا کہ یہ حکومت رہی تو ڈالر تین سو روپے تک چلا جائیگا اگر وزیراعظم یہ کہہ رہے ہیں تو اس سے ڈالر کا زخیرہ کرنا شروع کردیں گے۔ جو قطعی طور پر غیر مناسب بیان ہے۔

Comments are closed.