ماڈل و اداکارہ سعیدہ امتیاز نے اپنے انتقال کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل خیریت سے ہوں اور آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو میرے لئے فکر مند یا پریشان ہوئے. وڈیو پیغام میں سعیدہ امتیاز نے کہا کہ میرا انسٹاگرام اکائونٹ ہیک کر لیا گیا تھا ، میں پتہ لگا رہی ہوں کہ کس نے ایسا کیا ہے، مجھے بہت افسوس ہے کہ میرے حوالے سے غلط خبر پھیلائی گئی اور میری فیملی بہت پریشان ہوئی ، میرے مداح اور دوست بھی بہت پریشان ہوئے، میرے گھر پر لوگوں کا تانتا بندھ گیا. میں سو کر اٹھی تو دیکھا کہ فون پر بہت ساری کالز اور میسجز
تھے ، مجھے تو ایکدم سے کچھ سمجھ ہی نہیں آیا کہ یہ سب کیا ہوا ہے. اور کس نے کیا ہے. مجھے حیرت ہے کہ کسی کو تنگ کرنے کے لئے اس حد تک گر جاتے ہیں لوگ. میں تو دعا ہی کر سکتی ہوں کہ اللہ ہدایت دے ان لوگوں کو جو دوسروں کو تنگ کرتے ہیں ان کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں. سعیدہ نے کہا کہ میں بہت جلد پتہ لگا لوں گی کہ میرا انسٹاگرام اکائونٹ کس نے اور کیوں ہیک کیا. انہوں نے کہا کہ آپ سب کی سپورٹ کا بہت شکریہ.