اپوزیشن کی بڑی جماعت کا سینیٹ الیکشن سے لا تعلقی کا فیصلہ،کتنے ووٹ چاہئے؟

سینیٹ میں چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کی سیٹ پر بڑا مقابلہ آج ہو گا، کو ن ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ، فیصلہ چند گھنٹوں میں ہو جائے گا

سنجرانی ایوان چلائیں گے یا گھر جائیں گے، فیصلہ ہو گا آج

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایوان بالا میں اعتماد کی بڑی جنگ آج ہوگی ،حکومت اور اپوزیشن کا نمبر زگیم کی بنیاد پر ٹکراؤ ہوگا ،صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ رہنے کےلیے 53 ووٹ درکار ہیں ،سینیٹ کاایوان 103ارکان پر مشتمل ہے ،

اپوزیشن کی ایک بڑی جماعت کے سربراہ سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں کسی کا ساتھ نہیں دیں گے، جماعت اسلامی کے دوارکان نے ووٹنگ میں شریک نہ ہونے کا اعلان کررکھا ہے ،

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

اپوزیشن بنچوں پر67 ارکان براجما ن ہیں ،ڈپٹی چیئرمین کو بچانے کےلیے اپوزیشن کو 53 ووٹوں کی طاقت دکھانا ہو گی ،ڈپٹی چیئرمین کو ہٹانے کےلیے حکومت کو 53 ووٹ چاہییں ،صادق سنجرانی کو ہٹانے کےلیے اپوزیشن کو 53 ووٹوں کی ضرورت ہے،

چیئرمین سینیٹ کے امیدوار پر اپوزیشن کا ہو گیا اتفاق،کون ہو گا نیا چیئرمین سینیٹ؟

تحریک انصاف کے 14، ایم کیو ایم کے 5اور فاٹا کے 7سینیٹرز ہیں ،حکومتی بنچز پر 36 سینیٹرز موجود ہیں ،نیشنل پارٹی کے5 اورپختوانخوا ملی عوامی پارٹی کے 4 سینیٹرز ہیں ،جمعیت علمائے اسلام ف کے4اوراے این پی کاایک سینیٹر ہے ،مسلم لیگ ن کے30اورپیپلز پارٹی کے21 سینیٹرز ہیں ،اپوزیشن کےپاس 103کےایوان میں سے 65 ووٹ ہیں .

چیئرمین سینیٹ کوہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ کیلیے بیلٹ پیپرزمیں دوخانے ہوں گے ،چیئرمین سینیٹ کو ہٹانےکی تحریک پیش ہونے پر26ارکان کواپنی نشستوں پر کھڑے ہوکر حمایت میں ووٹ دینا ہوگا ،ایوان بالا کےخصوصی اجلاس کی صدارت پریذائیڈنگ افسر بیرسٹر سیف علی کریں گے ،قرارداد کے محرک 15 منٹ تک بحث کر سکیں گے ،چیئرمین سینیٹ کو30منٹ تک بولنے کی اجازت ہوگی ،خفیہ رائے شماری کےذریعے چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوگی ،قرارداد کےحق میں 53یا زیادہ ووٹ آنےپرچیئرمین سینیٹ کو عہدے سےہٹا دیا جائے گا ،

Comments are closed.