سفاک باپ نے بیٹی کو قتل کر دیا،واردات سی آئی ڈی ڈرامے سے سیکھ کر انجام دی

0
44

بھارت میں سفاک باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کا رنگ دیدیا-

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دل دہلا دینے والا بھارت کی ریاست مہاراشٹر کے شہر ناگپور میں پیش آیا جہاں 42 سالہ باپ نے بیوی کو سبق سکھانے کے لیے اپنی 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا اور پولیس کو گمراہ کرنے کے لیے اسے خودکشی کا رنگ دیا۔

سفاک باپ نے قتل سے پہلے پوری کہانی بنائی جیسا اُس نے معروف ڈرامے سی آئی ڈی میں دیکھا تھا اور مقتولہ کو بھی اس کہانی میں شامل کیا۔

چھوٹے لال راجک اپنی دوسری بیوی کوشلیا کے ساتھ رہتا تھا پہلی بیوی نے 2016 میں خودکشی کرلی تھی اور حال ہی میں اس نے دوسری شادی کی تھی۔ ساتھ میں پہلی بیوی سے تین بچے بھی رہتے تھے۔

ایک ماہ قبل اس کی دوسری بیوی ناراض ہوکر اپنے ماں باپ کے گھر چلی گی جس پر اس نے اپنی بیوی کو سبق سکھانے کیلئے سی آئی ڈی ڈرامے کے اسکرپٹ پر عمل کرتے ہوئے بچوں کو کہا کہ اس پلان سے تمھاری ماں واپس آجائے گی۔

بے رحم باپ نے ڈرامے کی طرز پر اپنی بیٹی ماہی کو کہا کہ تمھیں خودکشی کا ڈرامہ کرنا ہے خودکشی کا سن کر ماں ڈر کر واپس آجائے گی باپ نے بیٹی سےپانچ خط بھی لکھوائے جس میں دادا، خالہ، سوتیل ماں، خالہ اوراس کے بھائی بہن پر بھی زبردستی شادی کا الزام لگایا۔ ایک خط میں اس نے سوتیلے ماموں پر جنسی ہراسانی کا الزام بھی لگایا۔

خط لکھوانے کے بعد باپ نے بچی کو رات تین بجے جگایا اور کہا کہ کرسی پر کھڑے ہو کر پھندا گلے میں ڈالو اور ایک تصویر کھینچوالو۔ جیسے ہی تصویر کھینچی باپ نے کرسی پر لات ماری اور بیٹی لٹک گئی معصوم بیٹی مدد کے لیے باپ کو پکارتی رہی باپ تو بس خوش تھا کہ اب سارا الزام اس کی دوسری بیوی پر آجائے گا۔

تاہم پولیس کو باپ پر شک ہوگیا اور اس کے موبائل پر بیٹی کی تصویر بھی مل گئی جس میں وہ ہنستے ہوئے پھندا لگارہی ہے۔ پولیس نے پوچھا کہ اگر خودکشی کرتی تو پہلے تصویر کیوں بنوائی قاتل باپ نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے یہ ساری سازش سی آئی ڈی ڈرامہ دیکھ کر تیار کی تھی۔

Leave a reply