اسلام آباد : مالم جبہ کے قریب پولیس وین پر ہونے والے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گروپ سفارتکار سوات اور مالم جبہ کے دورے کے بعد اسلام آباد واپس آرہا تھا۔ترجمان دفتر خارجہ نے اس واقعے پر اپنے بیان میں کہا کہ دھماکے کی زد میں آنے والی پولیس گاڑی کو آئی ای ڈی کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کے خاندان اور زخمیوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی جانوں کی قربانی دے کر دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں ثابت قدم ہیں۔ انہوں نے ان اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے عزم سے نہیں روک سکتے۔سفارتکاروں کے گروپ کی محفوظ واپسی کے بعد ترجمان نے یہ بھی واضح کیا کہ پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور حکومت ہر صورت میں دہشت گردی کے خلاف کاروائی جاری رکھے گی۔

مالم جبہ میں پولیس وین پر بم دھماکہ، سفارتکاروں کا گروپ بخیریت واپس
Shares:







