سیف سٹی پروجیکٹ کس کام کا،کن گاڑیوں کے نمبر نظرنہیں آتے؟ عدالت کا اظہار برہمی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ لوہی بھیرکی حدود سے اسلام آباد کے شہری سلمان فاروق کےلاپتہ ہونے کے کیس کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی،اسلام آبادہائیکورٹ نےڈی آئی جی سیف سٹی پراجیکٹ کوآئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا، عدالت نے حکم دیا کہ وزارت داخلہ کا جوائنٹ سیکریٹری سطح کا افسر آئندہ سماعت پر تفصیلی رپورٹ پیش کرے،
عدالت نے استفسار کیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ پر ساڑھے 7ارب روپے لاگت آئی،یہ ہمارے کس کام کا ہے؟ سیف سٹی پراجیکٹ میں گاڑیوں کے نمبر ہی نظر نہیں آرہے؟خاص طور پر جو گاڑیاں دوسروں کو اٹھاتی ہیں ان کے نمبر ہی کیمرے میں نہیں آتے،
پولیس نے عدالت میں بیان دیا کہ گاڑی کی نمبر پلیٹ نہیں تھی اس لیے نمبر نظر نہیں آیا، جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تو پھر کیا کررہی ہے پولیس،یہ ناکے کس لیے ہیں؟