لاہور میں جرمن سفیر کے سامنے فلسطین کے حق میں احتجاج کیا گیا ہے
لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا جس سے مقررین نے خطاب کیا، جرمن سفیر بھی کانفرنس میں مدعو تھے، جرمن سفیر جب خطاب کر رہے تھے،تو آزاد کشمیر کے طالب علم نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے معاملے پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کے خطاب کے دوران احتجاج کیا، طالب علم علی حسن نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا،طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتےہیں،احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔
صحافی الفت مغل نے ویڈیو ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے جرمین سفیر نے خطاب شروع کیا تو فلسطینیوں کے قتل پر جرمنی کے دوہرے معیار کے خلاف طلباء نے احتجاج کیا ۔ غیر متوقع طور پر جرمن سفیر نے مائیک پر طلباء کے خلاف سخت زبان استعمال کی ۔ کانفرنس انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلباء کو کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا
عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے جرمین سفیر نے خطاب شروع کیا تو فلسطینیوں کے قتل پر جرمنی کے دوہرے معیار کے خلاف طلباء نے احتجاج کیا ۔ غیر متوقع طور پر جرمن سفیر نے مائیک پر طلباء کے خلاف سخت زبان استعمال کی ۔ کانفرنس انتظامیہ نے احتجاج کرنے والے طلباء کو کانفرنس ہال سے باہر نکال دیا pic.twitter.com/dNzc2Gcr4B
— Ulfat Hussain Mughal (@ulfatmughal10) April 27, 2024
صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسا بھی معاشرہ ہو عدلیہ لوگوں کے حقوق کی محافظ ہوتی ہے،ہم مشہور ہونے کی زیادہ کوشش کر رہے ہیں، اب وقت آگیا ہے کہ عدالتوں کو انصاف دینا چاہئے،عدالتوں کو اپنے دائرہ اختیار سے باہر نہیں جانا چاہیے
سینئر صحافی و اینکر پرسن حامد میر، ن لیگی رہنما، وفاقی وزیر خرم دستگیر و دیگر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا، ماہ رنگ بلوچ کو بھی کانفرنس میں مدعو کیا گیا تھا،








