امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے سیلاب متاثرہ خاندانوں کو ریلیف کی فراہمی میں بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کی فلاحی تنظیم نے سیلاب زدگان کےلیے ڈیڑھ ارب روپےکےعطیات دینےکا اعلان کیا ہے۔ اسلامک سرکل آف نارتھ امریکاکی فلاحی تنظیم کےزیراہتمام ایونٹ سے خطاب میں رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان آبادی کے اعتبا ر سے موسمی تغیرات سےمتاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کےباعث ہونے والے نقصانات کی شدت پہلےکے مقابلےمیں کہیں زیادہ ہے۔ رضوان سعید شیخ کاکہنا تھا کہ مشکل کی ہرگھڑی میں پاکستانی کمیونٹی اورمخیرحضرات نےفلاحی سرگرمیوں میں قابلِ تحسین کردار ادا کیا۔