ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم نے نیویارک میں لیڈر شپ فار پیس اجلاس میں شرکت کی.وزیر اعظم نے دنیا میں امن و استحکام کو مضبوط کرنے پر زور دیا.

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے مالدیپ، ترکیہ، کویت،اور اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کی.وزیر اعظم نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی جارحیت کی مذمت کی.اسرائیل کی جارحیت لبنان کی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی ہے.پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا.رابطہ گروپ کے اراکین نے مسئلہ کشمیر پر اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا.

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت کو غیرملکی سفارت کاروں کے دورے سے آگا ہ کیا گیا تھا اس ضمن میں کے پی حکومت کو خط لکھا گیا تھا،کچھ سفیروں نے انفرادی طور پر وزارت خارجہ سے رابطہ کرکے اپنے سفر سے متعلق آگاہ کیا تھا ، وزارت خارجہ کی جانب سے تمام پروٹوکول پورے کیے گئے تھے ،اس حوالے سے تمام ثبوت وزارت خارجہ کے پاس موجود ہیں، اس بارے میں داخلی تحقیقات کی گئیں،اسلام آباد چیمبر آف کامرس نے غیرملکی سفیروں کے دورے کے بارے میں آگاہ نہیں کیا،چیمبر آف کامرس اسلام آباد کے خلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں ، واقعے کے بعد ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے غیرملکی سفارت کاروں سے ملاقات کی،غیرملکی سفارت کاروں کو بھی متعدد مواقعوں پر جاری گائیڈ لائنز کی پیروی کرنے کا کہتے ہیں،پاکستان کسی بھی غیرملکی سفارت کار کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے .

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان کے دیگر ہمسایہ ممالک کی طرح وہاں امن و سلامتی کے حوالے سے متفکر ہے، ہم افغان ہمسایوں کے ساتھ مل کرکوشش کررہے ہیں کہ افغانستان دوسرے ممالک کے لیے خطرہ نہ بنے ، افغانستان سے دہشتگردی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے ،پاکستان افغانستان کو ایک مستحکم، پرامن اور خوشحال ملک دیکھنا اور افغان عوام کی فلاح و بہبود چاہتا ہے ، افغانستان کی سرزمین دہشت گرد استعمال کررہے ہیں اور ہماری سلامتی اور امن کے لیے خطرہ بن رہے ہیں ، پاکستان اور ایران قریبی ہمسائے ہیں ، دونوں ممالک میں رابطے کے متعدد چینلز موجود ہیں ، مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے دونوں ممالک اپنے عوام کی خوشحالی کے لیے کام کر سکتے ہیں .

دفتر خارجہ نے لبنان میں پاکستانی شہریوں کے لیے ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لبنان میں حالیہ حملوں کے پیش نظر پاکستانی شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے جبکہ لبنان میں مقیم پاکستانی شہری دستیاب کمرشل پروازوں کے ذریعے فوری لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے،جو پاکستانی کسی وجہ سے لبنان نہیں چھوڑسکتے وہ انتہائی احتیاط برتیں اور محفوظ علاقوں میں منتقل ہوں، پاکستانی شہری سفارت خانہ پاکستان بیروت سے رابطے میں رہیں

دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں کی ہیں، جن میں 5 دہشت گرد جہنم واصل

 وادی تیراہ میں 25 خواج کو جہنم واصل کر دیا گیا

بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے اور بھارتی میڈیا کا شرمناک کردار بے نقاب

بلوچستان، 21 دہشت گرد جہنم واصل،14 جوان شہید

بلوچستان،جوابی کاروائی میں 12 دہشت گرد جہنم واصل

قلات :فائرنگ سے پولیس انسپکٹر،لیویز اہلکاروں سمیت 10 کی موت

بارکھان،راڑہ شم کے مقام پر بسوں سے اتار کر 23 افراد قتل،10 گاڑیاں نذر آتش

Shares: