باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے ضلع راولپنڈی میں سگے بیٹے نے ماں پر بہیمانہ تشدد کیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بس اس ویڈیو کو انسٹاگرام پر دیکھا جس نے مجھے ہلا کر رکھ دیا۔ یہ ایک بیٹا ہے جس نے اپنی ماںپر تشدد کیا،۔ ماں پر تشدد کرنے والے کو دنیا میں بھی سبق سکھایا جانا چاہئے۔ سبھی براہ کرم اس کو شیئر کریں تاکہ ماں کو انصاف مل سکے

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان اپنی ماں پر بہیمانہ تشدد کر رہا ہے، خاتون زمین پر گر جاتی ہے پھر بھی اسکا بیٹا باز نہیں آتا اور تشدد کرتا رہتا ہے

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد سی پی او محمد احسن یونس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کرنے اور ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا،پولیس نے والدہ پر تشدد کرنے والے بیٹے ارسلان اور اسکی بیوی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس پی راول کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروا لیا گیا ہے، قانون کے مطابق کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔
رشتوں کا تقدس پامال کرنے اور خاتون پر بیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

ارسلان کی بیوی کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسکا کا کہنا تھا کہ یہ جو ہیش دیکھا ہے، زوبیہ امیر میری سوتیلی نند ہے، یہ پروپیگنڈہ کر رہے تھے، یہ گھر میرے خاوند کے نام ہے، وہ سب جھوٹ بول رہے تھے، میرے پاس سارے کاغذات ہیں،میرے خاوند کا نام محمد ارسلان ہے، اور گھر اسکے نام ہے، زوبیہ پروپیگنڈہ کروا رہی ہے اور وہ گھر لینا چاہتی ہے، میں اپنا ایڈریس بتاتی ہوں زوبیہ کو سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنا نہیں آتا، ایک بچی جو مان کو بچائے گی یا ویڈیو بنائے گی، اگر ویڈیو بنائی ہے تو پوری کوئی نہیں دکھائی گئی، پوری ویڈیو زوبیہ نے بنائی اس نے ماں کو کیوں نہیں بچایا حالانکہ وہ اسکی بیٹی تھی، زوبیہ امیر کیمرہ سٹارت کر کے ویڈیو بناتی رہی، میں چھ ماہ کی حاملہ ہوں، مجھے انہوں نے مارا، پرائیویٹ پارٹس پر اٹیک کیا، میری بچی کو مارا

Shares: