صحافی بے روزگار ہو رہے ہیں، نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے، امین الحق

0
46
amin ul huq mqm

اسپیکر ایاز صادق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے ایم کیو یم کے رہنما امین الحق نے کہا کہ گندم بیچ کر منافع کمانے والوں پر ٹیکس لگایا جائے، ایم کیو ایم مطالبہ کرتی ہے زرعی ٹیکس لگایا جائے۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رکنِ قومی اسمبلی امین الحق نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں قرضوں پر سود کی ادائیگی میں بجٹ ختم ہو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان اور بھارت کو دیکھیں تو ہماری ملکی صورتحال اچھی نہیں، دفاع کیلئے 2100 ارب رکھنا بہترین فیصلہ ہے، افواجِ پاکستان سرحدوں کی حفاظت کرتی ہیں تو ہم سوتے ہیں۔امین الحق نے کہا کہ ای او بی آئی کا معاوضہ 10 سے بڑھا کر 12 ہزار کیا جائے، 12لاکھ سالانہ تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس ختم کیا جائے۔امین الحق نے کہا کہ پرنٹ میڈیا زوال کا شکار ہے، صحافی بے روزگار ہو رہے ہیں، نیوز پرنٹ پر 10 فیصد جی ایس ٹی ختم کیا جائے، ایم کیو ایم ایوان میں حکومت کی دوسری بڑی اتحادی جماعت ہے، ایم کیو ایم اپنے ووٹرز کی سوچ کیساتھ آگے بڑھتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیکا ایکٹ میں ترامیم کی کوشش کی جارہی ہے، پیکا ایکٹ میں کسی بھی ترمیم سے پہلے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پیکا ایکٹ میں ترمیم سے پہلے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی ایف یو جے کو اعتماد میں لے۔

Leave a reply