اسلام آباد ہائی کورٹ ،سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ،اسد قیصر نے تھانہ سنگجانی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کر دی، دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ میرے خلاف بدنیتی پر مبنی سیاسی مقدمات بنائے گئے ،تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی وابستگی کے باعث جھوٹے مقدمے میں نامزد کیا گیا ، مقدمے میں اسد قیصر کا کوئی مخصوص کردار نہیں بتایا گیا ،ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے ،درخواست میں وفاق اور ایس ایچ او تھانہ سنگجانی کو فریق بنایا گیا ہے

اسد قیصر نے بائیؤ میٹرک برانچ سے بائیو میٹرک تصدیق کروا لی ،اسد قیصر کی ضمانت سیشن عدالت سے خارج ہوئی تھی ،اسد قیصر نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیو میٹرک تصدیق کروائی

اسد قیصر نے عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کی ہے،صحافی نے سوال کیا کہ پرویز خٹک کے ساتھ جائیں گے یا پی ٹی آئی میں رہیں گے ،جس کے جواب میں اسد قیصر کا کہنا تھا کہ میں پی ٹی آئی میں ہوں اور پی ٹی آئی ہی میری جماعت ہے ،پرویز خٹک کے بیانات پر پارٹی نے جواب دے دیا ہے ،

واضح رہے کہ نومئی کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنا شروع کر دی ہے، واقعات میں ملوث شرپسندوں کیخلاف کاروائی جاری ہے، اسد قیصر پر بھی مقدمے درج کئے گئے ہیں، پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کے حوالہ سے پریس کانفرنس کی تھی تو اسد قیصر ساتھ تھے لیکن خاموش رہے تھے، آج اسد قیصر نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی میں ہی ہیں اور پرویز خٹک کے ساتھ نہیں جا رہے،

وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

Shares: