بلوچ مظاہرین پر تشدد ،معروف صحافی کا بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان

عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کیں
0
145
islamabad

اسلام آباد: صحافی و ادیب محمد حنیف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلوچ مظاہرین پر تشدد کے خلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کرنے کا اعلان کردیا۔

باغی ٹی وی: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی ٹوئٹ میں صحافی محمد حنیف نے کہا کہ بلوچ مظاہرین پر تشدد کےخلاف بطور احتجاج ستارہ امتیاز واپس کررہا ہوں، یہ دیکھ کر شرم آتی ہے کہ نئی نسل کوبنیادی وقارسے محروم رکھا جارہا ہے۔
https://x.com/mohammedhanif/status/1738514456756326454?s=20
دوسری جانب اسلام آباد میں بلوچ ’لاپتہ افراد‘ کی رہائی کے لیے مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانت منظور کر لی گئی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں بلوچ لانگ مارچ کرنے والے مظاہرین کی ضمانتیں جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے منظور کیں عدالت نے بلوچ لانگ مارچ کے 162 گرفتار افراد کی ضمانتیں منظور کیں عدالت نے پانچ پانچ ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں، دو روز قبل پولیس نے بلوچ لانگ مارچ کے شرکا کو گرفتار کیا تھا۔

الخدمت فاؤنڈیشن کے بنوقابل پروگرام کے تحت اسلام آباد میں انٹری ٹیسٹ

واضح رہے کہ تین روز قبل رات گئے تربت سے چلنے والا لانگ مارچ کا قافلہ چونگی نمبر 26 پہنچا تو انتظامیہ نے انہیں اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی تھی، اسلام آباد پولیس نے بلوچ یکجہتی مارچ کے شرکا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا تھا اور احتجاجی خواتین اور بچوں کو بھی گرفتار کیا تھا بعدازاں نگران وفاقی وزرا پر مشتمل کمیٹی نے مظاہرین سے مذاکرات کیے تھے اور تمام تحفظات دور کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی جس کے بعد گرفتار ہونے والی احتجاجی خواتین کی فوری رہا کیا گیا تھا اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کونسل کے مظاہرین کا نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاج جاری ہے۔

حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے مزار شریف سے سونا چرانے والا مینیجر معطل

Leave a reply