آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید نے ایسا کیوں کہا؟
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ آپ صحافی رہیں قصائی نہ بنیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور فیصل واوڈا نے کراچی میں پریس کانفرنس کی، اس موقع پر صحافی نے فیصل واوڈا سے سوال کیا کہ آپ نے کہا تھا نوکریاں ملیں گی ورنہ میری تکہ بوٹی کردینا، اب عوام آپ کی چھوٹی بوٹی بنائیں یا بڑی؟
آپ نے کہا تھا نوکریاں ملیں گی ورنہ میری تکہ بوٹی کردینا، اب عوام آپ کی چھوٹی بوٹی بنائیں یا بڑی؟ صحافی کا فیصل واوڈا سے سوال
فیصل واوڈا کو چھوڑیں، آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید یہ کہہ کر چلتے بنے#AzadiMarch27October #PakistanRisingAgain #CountdownToNiaziSurrender pic.twitter.com/ncphgIY7js
— Adeel Ahsan (@syedadeelahsan) October 4, 2019
اس سوال کے جواب میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ واوڈا صاحب کو چھوڑیں وہ میرے مہمان تھے،فیصل واوڈا کو چھوڑیں، آپ صحافی رہیں، قصائی نہ بنیں، شیخ رشید یہ کہہ کر چلتے بنے.
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے ہمراہ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ فضل الرحمان کو ایسا بٹھائیں گے کہ کھڑے ہونے کے قابل نہیں رہیں گے،مولانا فضل الرحمان کاوزن کم کرنے کیلیے اڈیالہ جیل،اٹک جیل میں ایکسرسائزمشین رکھ رہے ہیں،
مولانا دھرنا دینے آئے تو روکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دبنگ اعلان کر دیا
نواز شریف کی ڈیل سے متعلق وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کیا کہا؟ خبر آ گئی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کی جیل میں ایک بچی سے موبائل فون برآمد کیا گیا ہے،موبائل فون میں بڑی اہم معلومات موجود ہیں،وزیراعظم عمران خان نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا،یقین ہے وزیراعظم عمران خان سیاست دانوں کو ڈیل کرلیں گے،
بلاول کچھ شرائط پرمولانا فضل الرحمان کے ساتھ ہیں ، نفیسہ شاہ
آصف زرداری بلاول سے ناراض، کہا فوری یہ کام کرو………بلاول متحرک
شیخ رشید احمد نے مزید کہا کہ عمران خان کی وجہ سے فضل الرحمان نے کشمیر سے اظہار یکجہتی توکیا،عمران خان دھرنا قبول کرلیں گےلیکن 5لوگوں کو نہیں چھوڑیں گے ،آج بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی سیاست مختلف ہے، شہباز شریف اور نوازشریف کی سیاست بھی مختلف ہے،مسلم لیگ ن کے 2دھڑے ہوچکے ہیں ،وقت آنے پر شہبازشریف کی کمر میں دردہوجاتا ہے
مولانا فضل الرحمان کے لئے جیل تیار،کہاں رکھا جائے گا؟ خبر نے کھلبلی مچا دی