قصور
قصور کی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور صحافیوں کا تعاون از حد ضروری ہے، جرائم پیشہ افراد کو علاقہ میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور

تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بی ڈویژن قصور رانا سہیل احمد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی پی او قصور عمران کشور کی جرائم کے خاتمہ کیلئے خصوصی ہدایات پر مؤثر گشت کے نظام سمیت جرائم کے خاتمہ کیلئے سخت ایکشن پلان تیار کر لیا ہے شہری بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں نیز صحافی بھائی غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں،بلا تفریق جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم جرائم کے خاتمہ کیلئے ہمہ وقت تیار اور برسرپیکار ہے،جرائم پیشہ افراد یا تو جرائم چھوڑ دیں یا تو میرا علاقہ چھوڑدیں کیونکہ میرے علاقہ میں کسی بھی جرائم پیشہ افراد اور ان کے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ میرے دفتر کے دروازے ہرسائل اور مظلوم کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ٹاؤٹ مافیا اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے عناصر کا داخلہ تھانے میں بند کر دیا گیا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ان شاء اللہ بہت جلد علاقہ میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہوگی۔ماتحت عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور کسی قسم کی غفلت، کوتاہی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی۔ شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Shares: