صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، عطا تارڑ

Attaullah Tarar

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ صحافیوں کےلیے ہیلتھ انشورنس اسکیم بحال کر دی گئی ہے۔ ایک بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 5 ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کی ہیلتھ انشورنس ہوگی، جبکہ دوسرے مرحلے میں ایک ہزار صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو ہیلتھ انشورنس ملے گی۔ انھوں نے کہا حکومت آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شکوہ شکایت کی داد رسی کےلیے فورم ہونا چاہیے۔ وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کےلیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ عطا تارڑ نے کہا فیک نیوز کے خاتمے کےلیے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ انھوں نے کہا ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے لیے قانون سازی میں سب کی آراء شامل ہونی چاہئیں

Comments are closed.