سپریم کورٹ،صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس،سماعت ملتوی
سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کے خلاف ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی ،وکیل سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن صلاح الدین نے کہا کہ تین سال ہو گئے ہیں اس کیس میں کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی، مقدمہ ابھی بھی چلانا چاہتے ہیں،صحافی مطیع اللہ جان نے کہا کہ ہراسمنٹ اب بھی جاری ہے جھوٹے مقدمے بنانے کا سلسلہ جاری ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ جو کیسز پہلے تھے وہ چھوڑ دیں اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ ہراسمنٹ کا سامنا ہے اسکو دیکھ لیتے ہیں، وکیل صلاح الدین نے کہا کہ ایف آئی اے انکوائری کے لئے نوٹسز بھیجتی ہے پھر صحافیوں کو اٹھاتی ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اگر قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی تو ہراسمنٹ نہیں ہونی چاہیے،صدر پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ عقیل افضل نے کہا کہ ہمارے کورٹ رپورٹر قمر میکن ان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اس معاملے پر بھی دیکھ لیتے ہیں،عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو معاملہ پر آئی جی اسلام آباد سے بات کر کے آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کرنے کی ہدایت کر دی، کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی گئی
ارشد شریف کے قتل سے قبل عمران خان کو بڑی کارروائی کا علم تھا،فیصل واوڈا
ارشد شریف قتل کیس،نوازشریف،مریم کیخلاف سکاٹ لینڈ یارڈ میں کیس بند
ارشد شریف کیس ،اسلام آباد ہائیکورٹ کاکمیشن بنانے کا عندیہ
ارشد شریف کیس پر کینیا ہائیکورٹ کا فیصلہ، پی ٹی آئی سازشی تھیوریوں کی موت
اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم