مزید دیکھیں

مقبول

امارات کا شام کی تعمیرِ نو کیلیے امداد کا اعلان

متحدہ عرب امارات شام کی تعمیر نو ...

وزیراعلی پنجاب کی فلم انڈسٹری میں 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری

لاہور: پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے...

وزیراعظم سے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد خان کی ملاقات

وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے برطانیہ کے پارلیمانی...

حافظ آباد: زہریلی مٹھائی نے دو معصوم جانیں نگل لیں، متعدد کی حالت نازک

حافظ آباد ،باغی ٹی وی (خبر نگارشمائلہ) حافظ آباد...

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

صحافیوں نے کیا پنجاب اسمبلی سمیت دیگر سرکاری تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صحافیوں کے ساتھ ٹریفک وارڈنز اور سی ٹی او کی بدتمیزی کا معاملہ،پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی نے اسمبلی کاروائی کا بائیکاٹ کردیا.

لاہور پریس کلب کی اپیل پر اسمبلی کاروائی کے ساتھ تمام سرکارئ تقریبات کی بائیکاٹ کا بھی اعلان کر دیاگیا، اسمبلی کاروائی اجلاس شروع ہونے سے قبل صحافیوں نے وزیر اطلاعات کو بھی بات کرنے سے روک دیا

پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نے صحافیوں کے معاملے پر مکمل اظہار یکجہتی کا اعلان کیا، حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ صحافیوں کے ساتھ ٹریفک وارڈنز کا رویہ شرمناک ہے ارباب اختیار کو اس کا فوری نوٹس لینا چاہیے،

صحافیوں نے پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پنجاب حکومت اور سی ٹی او لاہور کیخلاف احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی،

پی سی بی ذمہ داران اور پی سی بی سیکورٹی کی جانب سے صحافیوں کے ساتھ نا زیبا سلوک پر پنجاب اسمبلی کے احاطے میں صحافی برادری نے احتجاج کیا،صحافیوں کو کوریج کے معاملے پر رکاوٹ پیدا کرنے پر شدید احتجاج کیا گیا،

لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ، سینئر نائب صدر جوادملک، نائب صدر عرفان ملک، سیکرٹری ایمرا سلیم شیخ، ایڈیشنل سیکرٹری نعمان شیخ، فنانس سیکرٹری ارشد چوہدری، سینئر جوائنٹ سیکرٹری کنور عزیراسے صحافت اورصحافیوں کی توہین قرار دیا ہے اورکہا ہےکہ پہلے وفاقی وزیرکی طرف سے یہ انداز اختیار کیا گیا ہے اورٹریفک وارڈنز کے ذریعے بدمعاشی کی تاریخ دہرائی جارہی ہے،

ٹریفک وارڈنز کی طرف سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر ایمرا کے جوائنٹ سیکرٹری قادر خواجہ،سیکرٹری انفارمیشن شفیق شریف، آفس سیکرٹری افضل سیال، ممبران گورننگ باڈی روباعروج، آصف خاور، ثاقب سلیم بٹ،منصوربٹ،ذمل خان اسرارخان نوین علی ، حامدخان،شاکراعوان،صادق بلوچ،احمرکھوکھر، محمدعبداللہ،برہان الدین، یار محمد، رانا وحید حسین،عباس حیدر، عرفان ڈوگر، سید عمران شمسی، ابوبکربلال،علی وقار، شکیل ملک اور محمد وقاص نے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری کے ساتھ افتخار نامی ٹریفک وارڈن اور ساتھی وارڈنز کی جانب سے بدتمیزی کرنے اور موبائل فون چھیننے کی شدید اور پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق ایمرا صدر محمد آصف بٹ نے آئی جی پنجاب پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی جانب صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنے والے ٹریفک وارڈنز کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

آئی جی پنجاب پولیس بے لگام ٹریفک وارڈن افتخارسمیت اس کے ساتھیوں کو لگام ڈالیں۔ کیونکہ موجودہ سی ٹی او لاہور جب سے تعینات ہوئے ہیں تب سے صحافتی برادری کو ٹریفک وارڈنز کی جانب سے آئے روز بدتمیزی اور نازیبا رویہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آئی جی پنجاب پولیس اس پر فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ دار وارڈنز کے خلاف فوری طور پر محکمانہ کاروائی عمل میں لائیں۔

لاہور پریس کلب سے تعلق رکھنے والی تمام صحافتی تنظیموں اورشخصیات نے کہا ہے کہ ہم آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے ساتھ بدتمیزی اور نازیبا رویہ اختیار کرنے والے وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں نہ لائی گئی تو ایمرا ، لاہور پریس کلب، پی یو جے اور پی ایف یو جے سمیت تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ ملکر آئی جی پنجاب پولیس سمیت تمام ذمہ داران کے دفاتر کا گھیراوکرے گی اور گھیراوتب تک جاری رہے گا جب تک ذمہ دار وارڈنز کے خلاف کاروائی عمل میں لانے سمیت آئندہ اس طرح کےواقعات کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات نہیں کئے جاتے ہیں

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan