صحافیوں کی عزت کرتا ہوں، جعلی صحافی بارے الفاظ کہے، علی امین گنڈہ پور کا باغی ٹی وی کو جواب

0
28

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ صحافیوں کی عزت کرتے ہیں ، جعلی صحافی کے بارے میں الفاظ استعمال کئے

باغی ٹی وی پر شائع ہونے والی خبر جس میں پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم نے علی امین گنڈا پور کی جانب سے صحافیوں کے بارے میں نازیبا زبان کے استعمال کی مذمت کی تھی ،ٹویٹر پر علی امین گنڈا پور نے باغی ٹی وی کو دیئے گئے جواب میں کہا کہ وہ صحافیوں کی عزت کرتے ہیں، ایک جعلی صحافی نے مجھے گروپس میں بلا اجازت ایڈ کیا اس بارے میں بات کی گئی، تا ہم وہ تمام صحافیوں کی عزت کرتے ہیں

علی امین گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ جعلی صحافی کو جواب میرا ذاتی تھا اس کو پارٹی کے حوالہ سے نہ لیا جائے،

واضح رہے کہ سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد رانا عظیم نے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان سردار علی امین خان گنڈہ پور کی طرف سےپاکستانی کی صحافی برادری کوگالیاں اورنازیبا الفاظ استعمال کرنے پرشدید مذمت کی ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے رانا محمد رانا عظیم نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈہ پورکی طرف سے صحافیوں کوگالیاں اصل میں ان کے اپنے اندرکے انسان کے کردارکی عکاسی کرتی ہیں‌

رانا عظیم نے وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اگرعلی امین گنڈہ پورنے یہ غلیظ حرکت ذاتی حیثیت کی یا یہ پی ٹی آئی کی پالیسی ہے دونوں طرح سے قابل مذمت ہے،علی امین گنڈہ پورنے صحافیوں کے بارے میں غلیظ زبان استعمال کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں اوریہ بتادینا چاہتے ہیں کہ علی امین گنڈاپورنے پاکستان کے اس طبقے کی توہین کی اورگندی زبان استعمال کی جوانہیں سیاستداوں کی رہنمائی کرتے ہیں ، ان کو اچھے برے حآٌلات برے کی تمیز سکھاتے ہیں

رانا عظیم نے کہا کہ ہرشخص کوشیشے میں اپنی تصویرنظرآتی ہے ،علی امین گنڈہ پورنے صحافیوں کوگالیاں دے کراپنی حیثیت اوراپنی شخصیت کی ساری حقیقت کھول کرسب کےسامنے رکھ دی ہے

علی امین گنڈہ پورکی صحافیوں کے بارے میں بدکلامی ناقابل قبول ،تمام صحافی تنظیمی بائیکاٹ کریں ، وزیراعظم نوٹس لیں :رانا عظیم

Leave a reply