چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ملاقات کی
آئی ایس پی آر کے مطابق جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز (ملٹری) سے تاجکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف آف دی آرمڈ فورسز اور پہلے نائب وزیر دفاع میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادر نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی اسٹریٹجک مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں عسکری رہنماؤں نے پاکستان اور تاجکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کو اجاگر کیا اور دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی، میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
فرانس کا فلسطین کو باضابطہ طور خود مختار ریاست تسلیم کرنے پر امریکا اور اسرائیل سیخ پا
آئی ایس پی آر کے مطابق قبل ازیں میجر جنرل سعیدزودا بوبوجون عبدالقادر جب جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے تو تینوں مسلح افواج کے چاق چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
دہشتگرد واٹس ایپ سمیت سوشل میڈیا چلا رہے،بندکیا جائے،طلال چوہدری