ساہیوال:دو خواجہ سرا قتل،گھر سے بدبو آنے پر ہوا انکشاف،پولیس
صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں 2 خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع ساہیوال میں دو خواجہ سراؤں کو قتل کر دیا گیا ہے، خواجہ سراؤں کے قتل کا یہ واقعہ ساہیوال کے نواحی علاقے ہڑپہ کی کچی آبادی کے اس مکان میں پیش آیا جہاں یہ دونوں خواجہ سرا کافی عرصہ سے کرائے پر رہائش پذیر تھے،پولیس کے مطابق اشفاق عرف نادیہ اورسلمان عرف مسکان نامی دونوں خواجہ سراؤں کو گردن اورسر پرآہنی ہتھیار کے وار کرکے قتل کیا گیا ہفتے کی صبح گھرسے بدبو آنے پراہل محلہ کو شک گزرا اور انہوں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس تالا توڑ کرمکان میں داخل ہوئی تو دونوں خواجہ سرا مردہ حالت میں پائے گئے،عینی شاہدین کے بقول نعشوں کی حالت سے یہ اندازہ ہوتا ہے کہ انہیں دو یا تین روز قبل قتل کیا گیا،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اینڈ ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال منتقل کردی ہیں،تاہم ان کی تدفین کے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا اور نہ ہی ورثاء یا سرپرست کے طور پر کوئی سامنے آیا ہے، ڈی پی او ساہیوال محمد علی ضیاء کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ اندھا قتل ہے لیکن جمع کیے جانے والے شواہد کی روشنی میں جدید وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے جلد قاتلوں تک پہنچ جائیں گے،واضح رہے کہ ساہیوال میں ہی چند ماہ بیشتر ایک خواجہ سرا کو نامعلوم افراد کی طرف سےسرعام آگ لگا کر زندہ جلادیا گیا تھا،شروع میں اس واقعہ کو پولیس نے دبانے کی کوشش کی تھی تاہم میڈیا پر خبریں آنے کے بعد پس و پیش سے کام لیتے ہوئے مقدمہ تو درج کرلیا گیا تھا لیکن اس کے بعد پراسرار خاموشی چھاگئی،یاد رہے کہخیبر پختونخواہ کے علاقے نوشہرہ میں بھی رواں ماہ ہی ایک خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا تھا سال 2015ء سے 2019ء تک چار سالوں میں بیسیوں خواجہ سراؤں کو قتل کیا جاچکا ہے،تاہم خواجہ سرا کمیونٹی کے لیے کوئی واضح قانون کی عدم موجودگی،پیروی اور مدعیت کے لیے کسی کی دلچسپی نہ ہونے کی وجہ سے بات صرف اندراج مقدمہ تک ہی محدود رہی