ساہیوال:ہڑپہ کے بعد نئے کھنڈرات سامنے آگئے

0
47

ساہیوال:آفیسر اینڈ سٹاف کالونی بھوت بنگلے اور شمشان گھاٹ کا منظر پیش کرنے لگی
بوسیدہ اور خستہ حال مکانات اور عمارتیں،ٹوٹی اور کچی سڑکیں،گندگی کے ڈھیر،تعفن زدہ ماحول کے مکین ذہنی مریض بننے لگے
اعلی سرکاری افسران کا رہائشی بلاک ہر سہولت سے آراستہ نچلے درجے کے ملازمین کا حصہ کھنڈرات میں تبدیل
تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں سمال انڈسٹریل اسٹیٹ اولڈ ہڑپہ روڈ پر واقع آفیسر اینڈ سٹاف کالونی کا سٹاف بلاک کھنڈرات میں تبدیل ہوچکا ہے،جابجا گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں سٹریٹ لائٹس کا نام و نشان تک نہیں،پارک خود رو گھاس سے جنگل کا منظر پیش کر رہا ہے،جبکہ سیوریج کے لیے کھدائی کرکے عرصہ دراز سے یوں ہی چھوڑ رکھا ہے تاکہ نچلے درجے کے اچھوت ملازمین گردوغبار پھانک کر لطف اندوز ہوسکیں،

علاوہ ازیں لاکھوں روپے لاگت سے لگایا جانے والا اکلوتا واٹر فلٹریشن خراب ہونے کے باعث کئی ماہ سے بند پڑا ہے،پانی بھرنے والی جگہ پر نلوں کا نام و نشان نہیں البتہ کائی اور بدبو کے بھبھوکے آنے والوں کا استقبال ضرور کرتے ہیں،ایک طرف ملازمین کے بلاک کا یہ حال ہے تو دوسری طرف اسی کالونی کے آفیسر بلاک میں ہر طرح کی سہولیات مہیا ہیں اور شاہانہ طرز زندگی نظر آتا ہے،نچلے درجے کے ملازمین کی یہ پسماندگی طبقاتی نظام کی واضح مثال ہے،
یہاں کے مکینوں کی طرف سے وزیراعلی سمیت دیگر متعلقہ حکام سے رحم کی التجا کرتے ہوئے مسائل کے حل کا مطالبہ کیا جارہا ہے،دیکھنا یہ ہے کہ ان کے اس جائز مطالبہ کو حکام کب تک تسلیم کرتے ہیں

Leave a reply