ساہیوال:عرصہ دراز سے مفرور اشتہاری کیسے گرفتار ہوا،ملزم نے کتنے کروڑ کا فراڈ کر رکھا تھا،جان کر ہر کوئی دنگ رہ گیا

0
20

ساہیوال:تھانہ سٹی پولیس کی کامیاب کاروائی،دس سال سے مفرور،25 کروڑ فراڈ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر امیر تیمور خان صاحب کی ہدایت پرDSP سٹی سرکل محمد سلیم خان صاحب کی زیر نگرانی SHO تھانہ سٹی ساہیوال مدثر غفارخان، ناصر علی ASI نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر تے ہوئے مختلف تھانوں کے مطلوب اشتہاری طارق اسماعیل میو کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ سٹی ساہیوال پولیس نے ملزم کی بھاری رشوت کی پیشکش کو ٹھکراتے ہوئے ہتھکڑیاں پہنا دیں اور پابند سلاسل کر دیا۔ ملزم طارق اسماعیل میو بین الاضلاعی گروہ کا سرغنہ ہے جس نے مختلف اضلاع میں کئی نامور لوگوں سے 25 کروڑ سے زائد کے فراڈ کر رکھے ہیں۔ملزم طویل عرصہ سے روپوش ہو کر غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھا۔ ملزم بھیس بدلنے کا ماہر ہے جو لاہور، فیصل آباد، اوکاڑہ،ساہیوال سمیت مختلف اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزم اپنی دولت غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کر چکا ہے۔ایک اطلاع پر پولیس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ بیرون ملک فرار کی تیاریوں میں تھا،بین الاضلاعی گروہ کے سرغنہ ملزم طارق کی گرفتاری کی اطلاع ملتے ہی متاثرین کی بڑی تعداد تھانہ سٹی پہنچ گئی۔ جنابDPO صاحب نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Leave a reply