خاتون کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش پر والد نے کیا اپیل کر دی؟ جانیے تفصیل میں

0
27

ساہیوال کے نواحی گاؤں میں‌ ایک محنت کش کے ہاں بیک وقت چار بچوں کی پیدائش ہوئی ہے،

وزیراعظم کے دورہ ایران کا اعلامیہ جاری، فریقین کا مصالحتی عمل جاری رکھنے پر اتفاق

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے رہائشی محمد جاوید جس کے ہاں چار بچے پیدا ہوئے ہیں وہ غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، نومولود بچوں میں‌ سے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے، رہائشی محمد جاوید نواحی گاؤں 6 /91 آر کا رہائشی ہے، مذکورہ شخص کے ہاں چار بچوں کی پیدائش کے بعد زچہ بچہ خیریت سے بتائے جاتے ہیں، محمد جاوید کا کہنا ہے کہ وہ اللہ رب العزت کی طرف سے دی گئی اس نعمت پر بہت خوش ہیں اور یہ ان کیلئے پورے خاندان کیلئے مسرت کا باعث ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے ایک ساتھ 4 بچوں کی پرورش اس کے لیے بہت مشکل ہے،

وزیراعظم عمران خان کی آیت اللہ خامنہ ای سےاہم ترین ملاقات،

ساہیوال کے رہائشی محمد جاوید نے حکومت پاکستان سے اپیل ہے کہ اس کی مالی مدد کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر پرورش کرسکے، واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیالکوٹ اور لاہور میں بھی دو خاندانوں‌ کو اللہ نے بیک وقت چار، چار بچوں سے نوازا تھا جس پر دونوں خاندانوں نے زبردست خوشی کا اظہا ر کیا تھا،

قادری اور وزیراعظم پھر اکھٹے ہوگئے اہم ذمہ داری سونپ دی گئی

مشہورزمانہ دواسازکمپنی جانسن اینڈ جانسن پر13 کھرب روپے کا جرمانہ

Leave a reply