ساہیوال میں اداکارہ پر تشدد، ڈی پی او کا نوٹس، مقدمہ درج
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میرین تھیٹر کے مالک نے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسٹیج اداکارہ ہرا نور پر بہیمانہ تشدد کیا ہے
اداکارہ کے بیان کے مطابق تھیٹر مالک مجھے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر زبردستی کمرے میں لے گئے اور مجھ سے زیادتی کی کوشش کی،میرے انکار پر مجھے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ۔
https://twitter.com/waqaralisohail/status/1308134105566056449
اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنا تعارف کروانے کے بعد بتایا کہ وہ میرین تھیٹر میں ڈرامہ کرنے آئی تھیں، اور کوئی غلط کام نہیں کرتیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں ڈرامہ کرنے تھیٹر میں آئی تو تھیٹر کے مالک اشفاق باجوہ اور خوشی باجوہ نے اپنے چھ سے سات دوستوں کے ساتھ مل کر مجھ پر تشدد کیا۔
اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ تھیٹر کے مالکان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسے مارا پیٹا، تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے ان کا سارا منہ سوجا ہوا ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو پیغام میں اپنی گردن پر پڑے نشانات دکھاتے ہوئے بتاہا کہ ملزمان نے ان کو بری نوچا ہے۔ تمام ملزمان نے انہیں مل کر مارا پھر گن پوائنٹ پر ایک کمرے میں بند کر دیا۔ انہیں انصاف چاہیے۔
ساہیوال میرین تھیٹر کے مالک کی جانب سے اپنے دوستوں کے ہمراہ اسٹیج اداکارہ ہرا نور پر بہیمانہ تشدد کے وقوعہ پر ڈی پی او ساہیوال نے نوٹس لیا ہے،ترجمان پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان نے وقوعہ کےنوٹس میں آتے ہی فوری مقدمہ کے اندرج کا حکم دیا،ایس ایچ او غلہ منڈی اللہ دتہ شاہین نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی