ساہیوال پولیس کا ایسا کارنامہ کہ عوام داد دینے پر مجبور ہوگئی

0
33

ساہیوال:ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرساہیوال امیر تیمور خان کے ہمراہ ساہیوال پولیس کی شاندار کارکردگی کے متعلق پریس کانفرنس۔تفصیلات کے مطابق ساہیوال پولیس جو کہ جدید سائینٹیفک طریقہ ہائے تفتیش، فرانزک سائنس لیبارٹری، موبائل ٹریکنگ، جیو فینسگ، ڈی این اے، فنگر پرنٹس اور پیشہ وارانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان قا ئم کرنے اور جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کے لیے سر گرم عمل ہے نے گاڑیاں چوری کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کے قبضہ سے

14کاریں،02ٹرک،01 ٹریکٹر،249موٹر سائیکلز برآمد کیں۔ساہیوال میں ناجائز اسلحہ رکھنے والے1178 ملزمان سے 12عدد کلاشنکوف،80شاٹ گن، 49رائفل،29کاربین،1215پسٹل اور17ریوالور مع متعدد گولیاں برآمدکیں۔اسی طرح منشیات فروشی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 1172ملزمان گرفتار کیے جن سےہیروئین10.560کلوگرام
12من سے زائدچرس،
افیون17.635کلوگرام،
شراب20043لیٹرمع10چالو بھٹیاں برآمدکیں

32عددمنظم خطرناک گینگز کے سرغنہ سمیت132 ملزمان گرفتار کیے۔
جدید سائینٹفک طریقہ تفتیش سے08 اندھے قتل اورڈکیتی مع قتل کے03مقدمات کے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا۔
ساہیوال پولیس نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیرانتہائی خطرناک ملزمان سے12پولیس مقابلے کیے جن میں پولیس ملازمان بھی مضروب ہوئے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائی میں 362خطرناک مجرمان اشتہاریوں سمیت 2076مجرمان اشتہاری گرفتار کیے۔ شب و روز محنت اور جدید سائینٹفک طریقہ سے13273 ملزمان گرفتار کیے جن کے قبضہ سے 108144460روپے مال مسروقہ برآمد کیا۔پولیس کی اس کارکردگی کو ساہیوال کی تاجر برداری، سماجی حلقوں اور صحافی برادری نے سراہا۔اس شاندار  کامیابی پر ریجنل پولیس آفیسرساہیوال طارق عباس قریشی نے ساہیوال پولیس کو شاباش دی.

Leave a reply