ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

0
26

ساہیوال:ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے تاجرتنظیمیں اس سلسلہ میں انتظامیہ کاساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر پاکپتن بازار،دیپالپوربازار،جناح چوک،غوری چوک،گورنمنٹ ایم سی سکول ڈی برانچ چوک،صدربازار اور ہائی سٹریٹ وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما اور متعلقہ مارکیٹوں کے نمائندے بھی ساتھ تھے،انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن دن رات سرگرم عمل ہیں کاروباری اوقات میں شہر میں بڑی ٹریفک کے داخلے پر پابندی یقینی بنائی جارہی ہے ٹریفک کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تاجر بھی ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے مصروف بازاروں،بالخصوص خواتین اور بچوں کی دکانوں کے بازاروں میں رکشہ جات اور بڑی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کیلئے اپنی نگرانی میں بیئرئیر اور پول لگوائے،اس موقع پر انہوں نے غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے بارے احکامات جاری کئے-انہوں نے مزیدکہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد آپریشن شروع کیاجائیگا-واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال کی طرف سے دوکانداروں اور ناجائز قابضین کو 7 دسمبر تک رضاکارانہ طور پر قبضہ ختم کرنے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مقررہ مدت ختم ہوجانے کے باوجود اس سلسلے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے

Leave a reply