مزید دیکھیں

مقبول

ساہیوال پولیس کی کاروائی، چار قتل کر کے عوام میں خوف و ہراس پھیلانے والے ملزمان گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال پولیس کی کاروائی چوہرے قتل(چارقتل) کر کے عوام میں خوف و حراس پھیلانے والے ملزمان چند دنو ں میں گرفتار

مدعی مقدمہ نے ایک تحریری درخواست دی کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے بھائی انوارالحق،2 بھابھیوں اور بھتیجی کو گلے دبا کر بے دردی سے قتل کر دیاہے۔نامعلوم ملزمان کے خلا ف کاروائی کی جائے۔

وقوعہ کی اطلاع پرایس ایچ اوتھانہ فتح شیر اور ڈی ایس پی سٹی سرکل نے فوری طور پر تمام حالات و واقعات ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان کے علم میں لائے۔ ڈی پی او ساہیوال نے فوری طورپر اندارج مقدمہ کا حکم دیا۔جس پر مقدمہ نمبر 336/20مورخہ 17.06.2020 بجرم302/148/149 ت پ تھانہ فتح شیر میں درج رجسٹرکیا گیا اور ملزما ن کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی سٹی سرکل، SHOفتح شیرSIعامر فاروق اور ملازمان پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی۔

ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کو استعمال میں لاتے ہوئے جائے وقوعہ کی جیوفینسنگ کروائی،کرائم سین یونٹ کے ذریعہ فنگر پرنٹس حاصل کیے اورCCTVفوٹیجزبھی لیے گئے۔ پولیس ٹیم نے اپنی ترتیب دی گئی حکمت عملی کو بروئے کا رلاتے ہوئے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فرائض منصبی بڑی مستعدی اور انتہائی احتیاط کے ساتھ ادا کرتے ہوئے شب وروز کی محنت سے چند ہی دنوں میں چار اندھے قتلوں کے ملزما ن (1)محمدعمیر ولدغلام مرتضی قوم ولیم پٹھان سکنہ24/Xطارق بن زیاد کالونی ساہیوال (2)عبیدہ سلفی ولداللہ یارقوم کھوکھر سکنہ گلی نمبر 4بھٹو نگر ساہیوال کو گرفتا ر کر لیا۔

ملزمان نے دوران انٹیرو گیشن انکشاف کیا کہ ہم نے مقتولان کو پیسوں کے لالچ میں نا حق قتل کیاہے۔ہما را پہلے بھی مقتولان کے گھر میں آنا جانا تھا ہمیں علم تھا کہ اس گھر میں پیسے اور زیورات موجو د ہیں اس لیے ہم نے ان کو ایک ایک کر کے گلا دبا کر قتل کر دیا۔

ڈی پی او ساہیوال امیر تیمور خان نے ملزمان کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی اس کے ساتھ ساتھ نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan