سیالکوٹ:ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،31 افراد زخمی

ریسکیو نے 17 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ 14افراد کو موقع پر ہی طبی امداد دی گئی

سیالکوٹ ،باغی ٹی وی( مدثر رتو کی رپورٹ)ساہووالہ،باراتیوں کی بس یوٹرن لیتے ہوئے،الٹ گئی،17 افراد زخمی

ریسکیو 1122 سیالکوٹ کے مطابق ساہووالہ فارورڈ اسپورٹس کے سامنے ساہواالہ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے بس الٹ گئی،

ابتدائی اطلاع کے مطابق بس شادی بارات لیکر ساہووالہ سے سمبڑیال میرج ہال جا رہی تھی جا رہی تھی کہ یو ٹرن لیتے ہوئے دو سے تین فٹ گہرائی میں چلی گئی اورالٹ گئی

ریسکیو نے 17 زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا ہےجبکہ 14افراد کو موقع پر ہی طبی امداد مہیا کی گئی۔تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے

Leave a reply