پاک افغانستان بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے متعدد مقامات پر بلا اشتعال فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئی۔ پاک فوج نے فوری اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان بارڈر پوسٹوں کو نشانہ بنایا
پاکستانی فوجی ذرائع کے مطابق افغان فورسز نے بارڈر کے مختلف سیکشنز پر فائرنگ کی، جس کا مقصد مبینہ طور پر خوارج،ملیشیا گروپوں کو بارڈر پار کروانے کی کوریج دینا تھا۔ پاک فوج نے چوکس پوسٹوں سے تیز اور موثر جوابی فائرنگ کی۔ پاکستانی ذرائع کا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں افغانستان کی متعدد بارڈر پوسٹس تباہ ہوئیں اور درجنوں خارجی ہلاک ہوئے ، طالبان فورسز نے بعض مقامات چھوڑ کر پسپا ہونے کی اطلاعات بھی دی گئی ہیں۔
ویڈیو کلپس میں بارودی فائرنگ، آرٹیلری اور چند مقامات پر پوسٹس کے دھماکے دکھائی دے رہے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فورسز نے موثر جوابی کارروائی میں بارڈر پوسٹس کو نشانہ بنایا اور خوارج،ملحقہ دہشت گرد عناصر کو سرحد پار سے آگے بڑھنے سے روکا گیا۔ کارروائی حفاظتی اور دفاعی نوعیت کی تھی تاکہ اندرونی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔